21 اگست 2013 - 19:30
ایران نے پابندیوں کا مقابلہ کر کے اپنی توانائی ثابت کر دی

اسلامی جمہوریہ ایران میں شہری دفاعی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صنعتوں کی ترقی ملکی ماہرین کی اعلی توانائيوں کا ثبوت ہے

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران میں شہری دفاعی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صنعتوں کی ترقی ملکی ماہرین کی اعلی توانائيوں کا ثبوت ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنرل غلام رضا جلالی نے بائيس اکتوبر یوم دفاعی صنعت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ایران کی دفاعی صنعتوں کی درخشان کامیابیوں اور خود کفالت اور ناقابل انکار صلاحیتوں کی نمائش کا دن ہے۔ اس جنرل جلالی کےپیغام میں آیا ہےکہ اقتصادی میدان میں ملت ایران نے استقامتی معیشتی اصول پر عمل پیرا ہوکر مغرب کی پابندیوں کا مقابلہ کرکے اپنی توانائیوں کو ثابت کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲